ترکیہ میں پی آئی اے کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گراؤنڈ کردیا گیا

Published: 22-03-2024

Cinque Terre

کراچی: ترکیہ سے پاکستان آنےوالی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز کے لینڈنگ گیئرمیں دوران ٹیکسی تکنیکی خرابی کے سبب طیارے کو استنبول میں عارضی طور پر گراؤنڈ کردیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کی ترکیہ سے پاکستان آنے طیارے کے لینڈنگ گیئر میں پرواز سے قبل ٹیکسی وے پر اچانک خرابی پیدا ہوگئی، کپتان نے مذکورہ صورتحال کے لیے وضع کردہ ایس اوپی کے ذریعے طیارے کو واپس بورڈنگ برج کی جانب موڑا، جس کے بعد مسافروں کو آف لوڈ کرکے لاونج منتقل کیا گیا۔پرواز پی کے704کے حامل بوئنگ 777طیارے کو لینڈنگ گیئرز میں تکنیکی خرابی کے سبب عارضی طور پر گراونڈ کردیا گیا،انجینئرز کی ٹیم پرزہ جات لیکر کراچی سے استنبول روانہ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق مسافروں کو ترکش ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ کیا گیا ہے، بعض رہ جانیو الے مسافروں کو بھی متبادل پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچانے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

اشتہارات