Published: 22-03-2024
نئی دہلی / اسلام آباد: بھارتی خفیہ ایجنسی مودی کے سائے میں رہتے ہوئے کرائے کے غنڈوں اور قاتلوں کا گروہ بن گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہونے والی سرکاری تفتیش کے مطابق امریکا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھی بھارتی ایجنٹ ملوث نکلے جن کا تعلق بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے تھا۔اطلاعات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جن ایجنٹس نے امریکا میں گزشتہ برس نومبر میں سکھ لیڈر گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کیا اُن کی سربراہی مودی کے ہاتھوں میں ہے۔بھارت اب اپنے بھونڈے طریقے پکڑے جانے پر ان قاتل ایجنٹوں کو Rogue ایجنٹ قرار دیکر سرکاری سرپرستی پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی ایجنسی را Research & Analysis Wing کی بجائے اب Rogue Assassins Wing بن چکی ہے۔بھارت کی جانب سے اس سازش کا اقرار دنیا میں کی گئی قتل کی وارداتوں سے پردہ اٹھا رہا ہے جبکہ خفیہ ایجنسی را ہندوتوا نظریے پر عمل پیرا ہوکر شدت پسندی کی نئی مثالیں بھی قائم کررہی ہے۔امریکی حکومت نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کرے۔ امریکا کے حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنٹ مذکورہ سکھ لیڈر کو قتل کرنا چاہتے تھے کیونکہ مقتول بھارتی حکومت اور مودی کی شدت پسند پالیسیوں کا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے ان پر شدید تنقید کرتا تھا۔