گلوکارہ شہناز بیگم کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے

Published: 24-03-2024

Cinque Terre

خوبصورت اور مسحور کن آواز کی مالک ممتاز گلوكارہ شہناز بيگم کی آج پانچویں برسی منائی گئی۔تفصیلات کے مطابق شہناز بیگم ڈھاکا میں پیدا ہوئیں اور نوعمری سے ہی انہوں نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا جس کے بعد انڈسٹری میں پانچ دہائیوں تک انہوں نے اپنی خدمات انجام دیں۔شہناز بیگم نے وطن کی محبت میں’جیوے جیوے پاکستان، سوہنی دھرتی‘ جیسے ملی نغمے بھی گائے جو آج بھی لہو گرما دیتے ہیں۔ بنگلادیش کے قیام کے بعد شہناز بیگم ڈھاکا منتقل ہوئیں اور گلوکاری کا سلسلہ جاری رکھا۔حکومت پاکستان نے میوزک کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر انہیں 1990 مین نیشنل ایوارڈ سے نوازا بعد ازاں شہناز بیگم نے عمرہ ادائیگی کے بعد ہمیشہ کیلیے موسیقی کو خیر باد کہا۔سنہ 2019، 23 مارچ کو اچانک ہونے والے ہارٹ اٹیک کے باعث سابق گلوکارہ 67 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں تھیں۔

اشتہارات