ایکواڈور کی سب سے کم عمر میئر قتل

Published: 26-03-2024

Cinque Terre

ایکواڈور کی سب سے کم عمر میئر بریگزٹ گارسیا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ بریگزٹ گارسیا اور ان کا پریس افسر سان ویسینٹے کے قصبے میں ایک کار میں مردہ پائے گئے جہاں اس نے گزشتہ برس میئر کا انتخاب جیتا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور یہ واضح نہیں کہ قتل کی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔ بریگزٹ گارسیا ملک میں ہلاک ہونے والی سیاست دان ہیں جبکہ گزشتہ سال صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کے قتل سے لرز اٹھا تھا۔بریگزٹ گارسیا اور کمیونیکیشن ڈائریکٹر جیرو لور کی لاشیں اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق ملی تھیں۔ پولیس نے کہا گولیاں کار کے اندر سے فائر کی گئی تھی جو ملزمان نے کرائے پر لی تھیں۔26 سالہ بریگزٹ گارسیا سیاست میں قدم رکھنے سے قبل نرس کے شعبہ سے وابستہ تھیں اور اپوزیشن سیٹیزنز ریوولوشن پارٹی کے لیے سان ویسینٹے کی میئر منتخب ہوئی تھیں۔

اشتہارات