تھانہ مریدکے:۔نصف درجن سے زائدجرائم پیشہ افراد گرفتارمنشیات اورشراب کی بھاری کھیپ برآمد

Published: 26-03-2024

Cinque Terre

مریدکے(کرائم رپورٹر وقار بابر)ایس ایچ اوتھانہ سٹی مریدکے ولی حسن پاشاکی دیگرپولیس پارٹی کے ہمراہ منشیات اورشراب فروشوں کیخلاف بڑی کاروائیاں۔نصف درجن سے زائدجرائم پیشہ افراد گرفتارمنشیات اورشراب کی بھاری کھیپ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نوازمروت کی زیرہدایت ڈی ایس پی سرکل مریدکے ملک طاہرصدیق کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے ولی حسن پاشانیاے ایس آئی ذوالفقاراوراے ایس آئی فلک شیر سمیت دیگرپولیس پارٹی کے ہمراہ محتلف کاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں محمد شفیق ولد محمد یوسف کوگرفتارکرکے 1250 گرام اورافتخار احمدسے 1300 گرام چرس شہزاد شہرام ولد محمود علی سے 1500گرام چرس برآمدکرنے کے علاوہ عثمان علی ولد محمد صدیق سے 15 لیٹر شراب شیخ ولید ولد منظور علی اور توقیر بلال ولد سید بلال حسین شاہ سے 20۔20لیٹرشراب پکڑی گئی۔جنکے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے انہیں حوالات میں بندکردیا۔اس موقع پرایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے ولی حسن پاشا کا کہنا تھاکہ افسران کے حکم کے مطابق سٹی مریدکے کو منشیات سے پاک کرنامیری اولین ترجیح ہے نوجوان نسلوں کو نشے کا عادی بنانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ان کو منتقی انجام تک پنچانے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
 

اشتہارات