سرگودھا تھانہ کینٹ: بھاری مقدار میں شراب چرس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد‘ ملزمان گرفتار

Published: 26-03-2024

Cinque Terre

(سلیمان بٹ سے)سرگودھا:عیدالفطر کیلئے تیارکردہ منشیات کی بھاری مقدار تھانہ کینٹ پولیس نے پکڑ لی گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں شراب،چرس اور غیرقانونی اسلحہ برآمد گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 450 سے زائد بوتلیں اور 15 کین شراب برآمد‘ اسی طرح ملزمان کے قبضہ سے 01 کلو 100 گرام چرس بھی برآمد‘ ریکارڈ چیک کرنے پر گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ اور عادی مجرم نکلے‘عادی مجرمان کے قبضہ سے 04 غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد‘ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج‘ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ خاور شہزاد، انچارج محافظ ضیاء الرحمن اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے
 

اشتہارات