بابر اعظم کو کپتانی دینے پر شاہد آفریدی نے مخالفانہ بیان میں کیا کہا؟

Published: 01-04-2024

Cinque Terre

 سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو کپتانی واپس کرنے پر مخالفانہ بیان دے دیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق شاہین آفریدی سے کپتانی لے کر بابر اعظم کو دینے پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں شامل تجربہ کار کھلاڑیوں کے اس فیصلے پر حیران ہوں۔ اگر تبدیلی ضروری بھی تھی تو قیادت کیلئے محمد رضوان بہترین انتخاب تھے۔آخر میں شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی بھی تعریف کر دی اور کہا کہ اب فیصلہ ہو گیا ہے تو بابر اعظم کیلئے میری نیک خواہشات اور حمایت موجود ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپی ہے۔ اس سے پہلے شاہین آفریدی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان تھے۔

اشتہارات