کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا پہلا بیان سامنے آگیا

Published: 01-04-2024

Cinque Terre

 ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کا  کہنا ہے کہ بحیثیت کھلاڑی ہمیشہ کپتان کی حمایت جاری رکھوں گا ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی بابر اعظم کی کپتانی میں کھیل چکا ہوں، وہ ایک بہترین کپتان ہیں، میدان کے اندر اور باہر ان کی بھرپور مدد کرنے کی کوشش کروں گا، ہمارا مقصد پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے۔ دوسری جانب بابر اعظم کا کہنا ہے کہ حالیہ ٹی 20 سیریز میں شاہین شاہ کی قیادت میں کھیلنا خوشی کی بات ہے۔ 

اشتہارات