اذلان شاہ ہاکی منتظمین نے دوسری فیڈریشن سے رابطہ کرنے پر معذرتی خط لکھا، حیدر حسین

Published: 03-04-2024

Cinque Terre

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری حیدر حسین کا کہنا ہے ایف آئی ایچ ان کی فیڈریشن کو تسلیم کرتی ہے، دوسری کسی فیڈریشن کو نہیں مانتی، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے منتظمین نے دوسری فیڈریشن سے رابطہ کرنے پر معذرتی خط لکھا ہے۔کراچی کے عبدالستار ہاکی اسٹیدیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر حیسن نے کہا کہ اذلان ہاکی ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن انہیں پی ایچ ایف کا سیکریٹری تسلیم کرتی ہے۔پریس کانفرنس میں موجود اولمپینز کلیم اللّٰہ، حنیف خان، وسیم فیروز اور ناصر علی نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ ہاکی کے معاملے پر فوری ایکشن لیں ورنہ پاکستان ہاکی پر 10 سے 12 سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔

اشتہارات