علی عباس ظفر نے سلمان خان سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

Published: 03-04-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار علی عباس ظفر نے سپر اسٹار سلمان خان سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ایک انٹرویو کے دوران علی عباس ظفر نے سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم بھارت کے بعد ہونے والی افواہوں پر بات کرتے ہوئےتصدیق کی کہ فلم بندی کے دوران ان کے درمیان اختلاف رائے عام تھا مگر ہم دونوں میں ایک دوسرے کے لیے  پیار اور احترام کا رشتہ موجود ہے۔ہدایت کار علی عباس نے کہا کہ  ’جہاں پیار زیادہ ہوتا ہے، وہیں لڑائی جھگڑے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔‘ہم اسی طرح محبت بانٹتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم شوٹنگ کرتے ہیں، تو اکثر ایک دوسرے سے اختلاف بھی کرتے ہیں لیکن میں جانتا ہوں کہ میں ان سے اس طرح پیار کرتا ہوں جس طرح سلمان خان کا خاندان ان سے پیار کرتا ہے۔علی عباس ظفر نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان ایک خوبصورت اسٹار اور بہت اچھے انسان ہیں، مگر لوگ انہیں صرف اداکار کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔ہدایت کار نے سلمان خان کو جذباتی شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان کچھ بھی مسئلہ ہوا، یہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ میں سلمان خان کے ساتھ ہی کام کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میں جب بھی کچھ لکھتا ہوں تو ذہن میں سب سے پہلے سلمان خان کا نام ہی آتا ہے۔ ان کی طرح جذباتی، مزاحیہ اور انٹیلی جنٹ کوئی اور نہیں ہے۔اسی انٹرویو میں علی عباس نے سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان خان میرے لیے بہت خاص ہیں ان میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ بحیثیت انسان بہت شفاف اور ایماندار ہیں، وہ  کسی کو متاثر نہیں کرنا چاہتے، وہ بڑے اسٹار ہیں، اگر وہ تم سے محبت کرتے ہیں تو مرتے دم تک محبت کریں گے اگر وہ ناراض ہے تو غصہ دکھائے گا، اگر وہ تمہیں پسند نہیں کرتے تو پھر بتائیں گے کہ وہ تمہیں پسند نہیں کرتے، میرے خیال میں تمام لوگوں میں یہ ایماندار ہونی چاہیے۔علی عباس نے مزید بتایا کہ دو لوگ ہیں جنہیں میں بہت زیادہ سمجھتا ہوں ایک آدتیہ چوپڑا اور دوسرے سلمان خان، ان دونوں نے میرے کیریئر میں بہت تعاون کیا ہے۔اداکار سلمان خان نے بھی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم بہت ہٹ ہوگی، امید ہے کہ ہندوستان کو آپ اور ہندوستانی آپ کو عیدی دیں گے۔خیال رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بنننے والی فلم  ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں اکشے کمار اور ٹائیگر شروف مرکزی ہیرو ہیں جبکہ پرتھوی راج سوکومرن بیڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ مانوشی چھلر، عالیہ ایف، اور سوناکشی سنہا بھی فلم میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔یہ امکان کیا جارہا ہے کہ بڑے میاں چھوٹے میاں 10 اپریل 2024 کو ریلیز ہوگی۔

اشتہارات