زینب قیوم کا دوسری شادی کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟

Published: 05-04-2024

Cinque Terre

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زینب قیوم المعروف زی کیو نے دوسری شادی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی۔ جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔دوران انٹرویو اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ کیا زندگی میں دوبارہ شادی کرنے کا سوچا کبھی؟میزبان کے سوال پر زینب قیوم نے جواب دیا کہ میں نے یہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، کیونکہ آپ کی عمر جتنی زیادہ ہوتی جاتی ہے، آپ اتنا ہی پرائیویٹ انسان بنتے جاتے ہیں یا آپ اپنی چیزیں کسی دوسرے کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ شادی یا تنہائی کے بارے میں سوچ کر اپنا وقت ضائع نہیں کرتیں کیونکہ یہ تب ہی ہوگا جب قسمت میں لکھا ہے۔ وہ مطمئن ہیں کیونکہ یہ اللہ کا حکم ہے اور وہ اس چیز کو لے کر پریشان نہیں ہوتیں۔شادی کی پیشکش کے بارے میں میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اب ان سب چیزوں میں کوئی دلچسپی نہیں لیتی، شاید اللہ نے میری دعا قبول کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایک بار اللہ سے کہا تھا کہ میری زندگی میں صرف ایک شخص بھیجیں جو میری زندگی کا بہترین ساتھی ہو لیکن 13 سال ہو گئے ہیں اور مجھے کوئی نہیں ملا، میرے خیال میں اللہ بہتر جانتا ہے، میں وقت اور تقدیر سے پہلے کچھ نہیں حاصل کرسکتی۔

اشتہارات