11 برس کی عمر میں والدین کو چھوڑ دیا، دلجیت دوسانج کا انکشاف

Published: 08-04-2024

Cinque Terre

 ممبئی: انڈیا کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور ادکار دلجیت دوسانج نے انکشاف کیا ہے کہ 11 برس کی عمر میں ہی ان کی اپنے والدین سے علیحدگی ہوگئی تھی۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے اپنے بچپن کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے والدین سے خفا تھے کیوں کہ انہیں بغیر ان کی مرضی کے دوسرے شہر بھیج دیا گیا تھا۔اداکار کا کہنا تھا کہ جب ان کی عمر 11 برس ہوئی تو انہوں نے اپنے والدین کا گھر چھوڑ دیا اور اپنے ماماجی کے ساتھ رہنے لگے اور وہ گاؤں چھوڑ کر لدھیانہ شفٹ ہوگئے۔دلجیت دوسانج نے بتایا کہ وہ ماما جی کے گھر میں چھوٹے سے کمرے میں اکیلے رہتے تھے، ان کے گھر میں ٹی وی بھی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والدین کی بہت عزت کرتے ہیں اور والدین نے ان کی بھلائی ہی سوچی ہوگی لیکن لمبی جدائی کی وجہ سے ان کے ساتھ ایک گہرا قائم نہ رہ سکا۔

اشتہارات