عید الفطر؛ متحدہ عرب امارات کے صدر کی اہل خانہ کیساتھ تصویر

Published: 13-04-2024

Cinque Terre

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے عید الفطر کے پُرمسرت لمحات اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گزارے اور ایک گروپ تصویر بھی شیئر کی۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فیملی کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔شیخ محمد بن زاید آل نہیان تصویر کے ساتھ ایک تحریری پیغام بھی لکھا کہ عید پر گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر ایک خاص خوشی ہوتی ہے۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کی حفاظت فرمائے اور آپ کے تمام ایام خوشیوں اور مسرتوں سے بھرپور بنائے۔اماراتی صدر نے مزید لکھا کہ عید کا یہ مسرت دن اللہ کی ایک نعمت اورخوشیاں منانے اور اس سے لطف اندوز ہونے کا بہترین موقع ہے۔ فیملی، دوستوں اور اپنے پیاروں کے ساتھ قیمتی وقت گزارنے والوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔یاد رہے کہ 10 اپریل بروز بدھ کو پاکستان، سعودی عرب و دیگر خلیجی ممالک سمیت کے دنیا کے اکثر ممالک میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔

اشتہارات