ناصر جمشید نے 7 سال بعد بالآخر اپنی غلطی پر معافی مانگ لی

Published: 14-04-2024

Cinque Terre

سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے 7 سال بعد بالآخر اپنی غلطی پر معافی مانگ لی۔ناصر جمشید کو پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) اور بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں اسپاٹ فکسنگ کی پاداش میں 10 سال کی پابندی کا سامنا ہے، جبکہ برطانیہ میں 17 ماہ قید کی سزا بھی بھگتنا پڑی تھی، بلآخر سابق اوپننگ بیٹر ناصر جمشید نے اپنے کیے پر معافی مانگ لی۔ناصر جمشید نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ جو انہوں نے اپنے کیریئر کے ساتھ کیا اس پر وہ خود کو معاف نہیں کر پائیں گے، وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے اپنی بیٹی کی ٹریننگ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ وہ اپنا ٹیلنٹ اپنی بیٹی کو منتقل کرنے کی کوشش کریں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ بیٹی کو بھرپور موقع دے سکیں۔ناصر جمشید نے اپنی بیٹی کے ہمراہ عید پر لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔ خیال رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید 2017 میں پی ایس ایل اسکینڈل کے مرکزی کردار رہے تھے۔

اشتہارات