نورا فتحی فیمینزم کیخلاف کیوں؟

Published: 14-04-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ کی نامور ڈانسر واداکارہ نورا فتحی کا کہنا ہے کہ فیمینزم نے ہمارے معاشرے کو تباہ کر دیا ہے۔نورا فتحی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فیمینزم کے نام پر جس نظریے کو معاشرے میں عام کیا جا رہا ہے وہ قدرت کے نظام اور ہماری روایتی خاندانی اقدار کے خلاف ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس نظریے کے ذریعے خواتین کی آزادی کے نام پر خاندانی نظام کو تباہ کیا جا رہا کہ عورت کی بنیادی ذمے داری بچوں کی پرورش اور گھر کی دیکھ بھال ہے اور وہ اپنی حدود میں رہتے ہوئے بھی اپنے خواب پورے کر سکتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ فیمینزم کی تحریک کا آغاز عورتوں کو ان کے بنیادی حقوق دلوانے کے لیے کیا گیا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ مرد اور عورت بطور انسان برابر ہیں لیکن معاشرے میں دونوں کے مختلف کردار ہیں جہاں مرد کسی عورت کے اور عورت کسی مرد کے برابر نہیں ہو سکتی۔ نورا فتحی نے یہ بھی کہا ہے کہ عورتوں کو ان کے تمام بنیادی حقوق دینے کی حمایت میں بھی کرتی ہوں جیسے کہ لڑکیاں تعلیم حاصل کریں لیکن جب فیمینزم خواتین کی آزادی کے نام پر قدرت کے نظام کےخلاف ہو گئی تو وہ معاشرے کے لیے خطرناک ہو گئی۔ 

اشتہارات