شوٹنگ کے دوران اداکارہ میرا کا بازو زخمی

Published: 14-04-2024

Cinque Terre

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کا بازو شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گیا۔گزشتہ روز اداکارہ میرا نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ شوٹنگ کے دوران میرا بازو فریکچر ہو گیا۔اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ بازو فریکچر ہونے پر ڈاکٹرز نے مجھے 10 دن آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ میرا نے اپنی لگن اور بہترین اداکاری کی وجہ سے شائقین کی توجہ حاصل کی۔اُنہوں نے فلم ’چیف صاحب‘، ’سلاخیں‘، ’کھلے آسمان کے نیچے‘ اور ’باجی‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کی صلاحیتیں دکھائی ہیں۔

اشتہارات