جیل اور سزائیں حق کے راستے پر چلنے سے نہیں روک سکتیں‘ سالک اور شافع ہمارے کارکنوں کوبلاوجہ گرفتار کرا رہے ہیں:بی بی ثمیرہ الٰہی

Published: 14-04-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)کنجاہ حلقہ پی پی 32کے ضمنی انتخابات کے امیدوار چوہدری پرویز الہی کی اہلیہ اورچوہدری مونس الہی کی خالہ جان کاالیکشن کمپیئن کے سلسلے میں مین بازارکادورہ کیا،اوورسیزپاکستانی بلال احمدبٹ، مرزا ظہیر عارف، ظہیر اصغرلودھی کی ٹیم، بٹخیلہ موٹرز والوں، چیئرمین نشان حیدر گروپ اوراہلیان کنجاہ نے ان کا شاندار استقبال کیا اوران پرکئی من پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں،اوراستقبال کرنے والوں میں عوام کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ کنجاہ کے تاجروں اور شہریوں نے ان کا فقید المثال استقبال کیا اور قومی الیکشن کی طرح ضمنی الیکشن میں بھی چوہدری پرویز الہٰی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ بی بی سمیرا الہٰی نے کہا کہ میں کنجاہ میں اپنے ورکروں کی گرفتاریوں کی مزمت کرتی ہوں اور مطالبہ کرتی ہوں کہ ہمارے جو ورکرز کو گرفتار کیا گیا ہے انہیں فوری رہا کیا جائے۔ پرویز الہٰی اس وقت جیل میں ہے اور مونس الہٰی بیرون ملک میں ہے، اس کے باوجود عوام نے ہمیں ووٹ تواقع سے بڑھ کر ووٹ دیے۔ قیصرالہٰی نے کہا میں ہسپتال پرویز الہٰی سے مل کر آئی ہوں، انہوں نے کنجاہ کی عوام کو میرا پیغام دینا کہ میں عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں۔ جیل ااور سزائیں مجھے حق کے راستے پر چلنے سے نہیں روک سکتیں۔ سالک اور شافع ہمارے کارکنوں کو بلا وجہ گرفتار کروا رہے ہیں۔ سمیرا الہٰی ااور قیصرا الہٰی نے شاندار استقبال کرنے پر اہلیان کنجاہ کا شکریہ ادا کیا۔ وقت آنے پر انشاء اللہ ان کا احتساب ہو گا۔ اس موقع پرسیاسی گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں۔
 

اشتہارات