پاک فوج ملکی تحفظ کی ضامن: ریاست سے دشمنی رکھنے والا کبھی عوام سے مخلص نہیں ہو سکتا:چوہدری وجاہت حسین

Published: 15-04-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے نت ہاؤس میں منعقدہ بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست سے دشمنی رکھنے والا کبھی عوام سے بھی مخلص نہیں ہو سکتا اور نہ ہی کبھی آگے بڑھ سکتا ہے،سب سے پہلے ہمارا پاکستان ہے اور پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کے عوام سلامت اور خوش باش زندگی بسر کر رہے ہیں ہمارے فوجی جوان جان کی بازیاں دے کر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں نظریات، خیالات اور خواب ہمارے جیسے بھی ہوں مگر ایک سبق جو میں نے سیکھا اس کیلئے صرف صلح صفائی ضروری ہے اور ملکر چلنے سے ہی ملک میں خوشحالی آتی ہے،ضلع گجرات کے تمام بڑے برجوں کا مقابلہ تن تنہا میں نے کیا تھا اور گجرات سے دشمنیوں اور ویر کا خاتمہ کیا اور جس میں گجرات کے میرے مخلص ساتھیوں نے میرا ساتھ دیا الحمدللہ رزلٹ آپ لوگوں کے سامنے ہے چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ بیروزگاری کا صرف حل یہ ہی کہ ہمارے بچے نوکریوں پر لگیں اور روزگار کمائیں اور اپنا اور اپنے خاندان کا بازو بنیں،گجرات میں اس وقت ہزاروں نوجوان ایسے ہیں جوبیروزگار ہونے کی وجہ سے گھر بیٹھے ہیں اور بیرون ملک غیر قانونی طریقہ سے جا رہے ہیں اور جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ تمام مسلم لیگیوں اور گجرات کے عوام سے گزارش ہے کہ جو لوگ راستے سے بھٹک چکے ہیں انہیں سمجھائیں کہ ہمارے بچوں پر رحم کھائیں ہم نے انکے روزگار کا کچھ کرنا ہے اور ملکر ہمارے ساتھ چلیں انشاء اللہ آپ کو کبھی رسوائی نہیں ہو گی جس طرح ہم نے پہلے چوہدری ظہور الٰہی شہید کے خدمت مشن کو آگے بڑھایا اور گھر گھر جا کر نوجوانوں کو نوکریاں تقسیم کیں انشاء اللہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 32میں میں نے کبھی الیکشن نہیں لڑا مگر میں 35سال پارلیمنٹ کا ممبر رہا ہوں کبھی گجرات کے کسی بھی حلقہ میں تفریق نہیں کی۔
 

اشتہارات