چوہدری پرویز الٰہی‘ چوہدری مونس الٰہی کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں 21اپریل کامیابی کا دن ہوگا:شیخ شہکاز

Published: 15-04-2024

Cinque Terre

 گجرات (نمائندہ شانہ بشانہ)چیئر مین نشان حیدر ہاؤس کنجاہ شیخ شہکاز اسلم نے نشان حیدر ہاؤس کنجاہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ آج چودھری ظہور الٰہی شہید کی بیٹیاں میرے گھر آئی ہیں آپ نے ہمارے گھر آ کر ہمارا کنجاہ والوں کا مان بڑھایا ہے۔ ہم اپنے قائدین چودھری پرویز الٰہی اور چودھری مونس الٰہی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں انشاء اللہ ہمیشہ کی طرح 21 اپریل کو بھی گھوڑے پر مہر لگا کر چودھری پرویز الٰہی کو کامیاب کریں گے۔ شیخ شہکاز اسلم نے کہا کہ کنجاہ والوں نے ہمیشہ وفا کی ہے انشاء اللہ نتیجہ کچھ بھی ہو ہم اپنی وفاداری تبدیل نہیں کریں گے کل بھی چودھری پرویز الٰہی اور چودھری مونس الٰہی کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی ان کے ساتھ ہی کھڑے ہیں انشاء اللہ جب تک زندگی رہی آپ کے ساتھ ہی کھڑے رہیں گے۔ انتظامیہ نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیے ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔شیخ شہکاز اسلم نے کہا کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ چودھری ظہور الٰہی شہید کی بیٹیاں ہمارے گھر آئیں اور ہم ان کو خالی ہاتھ بھجیں یہ ہماری خاندانی روایات کے خلاف ہے ہم اپنی ماؤں بہنوں کی عزت کرنا جانتے ہیں اور یہی ہماری پہچان ہیں۔  ہم شہیدوں کے وارث ہیں ہم ڈرا دھمکا کر وفاداری تبدیل کرنے والے ہوش کے ناخن لیں یہ وقت گزر جائے گا اقتدار اور عہدے آنی جانی چیز ہیں ہم نے ہمیشہ یہی رہنا ہے ہم اپنے قائد چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہر سختی اور ظلم برداشت کر لیا لیکن عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑااور وفا نبھا کر دیکھا دیا کہ گجرات والے جن کا ساتھ دیتے ہیں پھر آخری دم تک ان کا ساتھ نبھاتے ہیں۔ 
 

اشتہارات