روٹی16نان20‘نئی قیمتوں کا تعین‘ تندور مالکان نے فیصلہ مسترد کردیا

Published: 15-04-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)حکومت کی طرف سے پنجاب میں روٹی کی قیمت کردی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روٹی کی قیمتیں میں کمی کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آج سے روٹی کی قیمت کم کر کے 16 روپے مقرر کردی۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع اور متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کردی ہیں، فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے نان کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے جس کے مطابق نان آئندہ 20 روپے میں فروخت کرنیکی ہدایت کی گئی ہے جبکہ صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سبسڈی دے تو روٹی کی قیمت کم کرنے کو تیار ہیں، صوبے بھر کی ایسوسی ایشنز نے پنجاب حکومت کا فیصلہ مسترد کر دیا۔روٹی کی قیمت کم کرنے کے فیصلے سے متعلق بات کرتے ہوئے شفیق قریشی نے کہا کہ فائن آٹا، میدہ کی بوری کی قیمت 12 ہزار 200 روپے ہے، عام آٹا فی بوری کی قیمت 11 ہزار 600 روپے ہے۔صدر نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ گیس اور بجلی پر حکومت کوئی سبسڈی نہیں دے رہی، نان بائی ایل پی جی گیس استعمال کرتے ہیں روٹی کی قیمت کیسے کم کریں۔
 

اشتہارات