پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوگیا، اسد قیصر

Published: 16-04-2024

Cinque Terre

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے درمیان رابطے بڑھانے پر اتفاق سامنے آیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، انہیں عید کی مبارکباد دی، گفتگو میں سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسد قیصر نے کہا کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، سربراہ جے یو آئی کو حکومت سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ  دونوں جماعتیں حکومت سازی کے موجودہ عمل کو مسترد کرتی ہیں، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر جعلی حکومت بنائی گئی، جعلی حکومت کے خلاف منظم عوامی جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے، جدوجہد سے متعلق پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں فکری ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والوں کو ’’تحریک تحفظ دستور‘‘ کے پلیٹ فارم پر سیاسی جدوجہد کرنی چاہیے۔

اشتہارات