ایران: مسافر بس کھائی میں گرگئی، 5 افراد جاں بحق

Published: 16-04-2024

Cinque Terre

ایران کے شمال مغربی صوبہ اردبیل میں مسافر بس کے حادثے میں کم از کم 5 مسافر جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ایرانی میڈیا نے ہلال احمر کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ مسافر بس صوبہ اردبیل کے شہر نمین سے صوبہ گیلان کے شہر استرا جارہی تھی۔ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ بس پہاڑی موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر قریبی کھائی میں جا گری۔

اشتہارات