برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کی اسرائیل آمد متوقع

Published: 17-04-2024

Cinque Terre

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کی آج رات اسرائیل آمد متوقع ہے۔اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق ڈیوڈ کیمرون رام اللّٰہ میں فلسطینی اتھارٹی کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون غزہ میں امداد بڑھانے، یرغمالیوں کی رہائی اور ایرانی حملے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اشتہارات