ڈاکٹر قبلہ ایاز کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی حیثیت سے 3 سال کی مدت ختم

Published: 17-04-2024

Cinque Terre

ڈاکٹر قبلہ ایاز کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی حیثیت سے 3 سال کی مدت ختم ہوگئی۔اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی حیثیت سے قبلہ ایاز کا دوسرا دور مکمل ہوگیا، قبلہ ایاز نے آج اپنے انتظامی اور ریسرچ اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی۔اعلامیے کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے 12 دیگر ممبران کی رکنیت کی مدت بھی مکمل ہوگئی، حافظ طاہر اشرفی، مولانا ضیاء اللّٰہ بخاری، مفتی محمد زبیر کی رکنیت کی مدت مکمل ہوگئی۔مولانا ابوالحسن الازہری، مولانا جنید امین، علامہ حسین اكبر کی رکنیت کی مدت بھی مکمل ہوگئی، جبکہ  صاحبزادہ محمد حسان، عمیر محمود، حبیب عرفانی کی رکنیت کی مدت بھی تکمیل پائی ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مولانا حامدالحق حقانی، مولانا نسیم علی شاہ کی رکنیت کی مدت بھی مکمل ہوگئی۔

اشتہارات