اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ تنازع بلاواسطہ نہیں براہ راست ہے، روس

Published: 17-04-2024

Cinque Terre

اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر روس نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کےدرمیان حالیہ تنازع بلاواسطہ نہیں براہ راست ہے۔ ترجمان کریملن نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ جب کسی ملک کا قونصل خانہ تباہ کر دیا جائے تو یہ بلاواسطہ نہیں براہ راست تنازع ہوتا ہے۔ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف نے کہا کہ تنازع میں اضافہ اسرائیل، ایران اور پورے خطے کے مفاد میں نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا خطے کی حالیہ کشیدگی میں اضافہ رُکوانے کیلئے اسرائیل اور ایران دونوں سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک سے معقول تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اشتہارات