سلمان خان کو بہنوئی آیوش شرما نے اپنا استاد قرار دے دیا

Published: 17-04-2024

Cinque Terre

سپر اسٹار سلمان خان کے بہنوئی بالی ووڈ اداکار آیوش شرما نے سلو بھائی کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق بتادیا۔ایک حالیہ انٹرویو میں آیوش شرما نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ دل سے سب کو سپورٹ کرتے ہیں، اور ہمیشہ مجھے کچھ سکھاتے بھی رہتے ہیں۔آیوش شرما نے کہا کہ جب میری فلم رسلان کا ٹریلر جاری ہوا تو مجھے نہیں معلوم تھا کہ سلمان خان اسے  سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں، اور جب میں نے اس کا کیپشن دیکھا تو یہ دل کو چھونے والا تھا۔یاد رہے کہ سلمان خان آیوش شرما کی فلم  رسلان کا ٹریلر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’آیوش‘ میں آپ کی رسلان میں لگائی ہوئی محنت، کوشش اور لگن کو دیکھ سکتا ہوں، چاہے کچھ بھی ہو، بس اپنا بہترین دیتے رہیں، محنت ہمشہ رنگ لائے گی۔اسی انٹرویو کے دوران آیوش سے یہ بھی پوچھا گیا کہ ان کے بارے میں سب سے بڑی غلط فہمی کیا ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’’میرے پاس دماغ نہیں ہے اور یہ کہ ہر چیز کا فیصلہ خان فیملی کرتی ہے مگر یہ سچ نہیں ہے۔ وہ مجھ سے پیار کرتے ہیں۔" یاد رہے کہ اداکار آیوش کی شادی سلمان خان کی بہن ارپیتا خان سے ہوئی ہے۔آیوش شرما نے فلموں میں اپنے کیریئر کا آغاز لو یاتری سے کیا تھیا، جو لوگوں کو پسند نہیں آئی، دریں اثناءان کی آنے والی فلم  رسلان 26 اپریل کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

اشتہارات