وزیر خزانہ کی فچ ریٹنگز اور ایس اینڈ پی گلوبل کے نمائندوں سے ملاقات

Published: 21-04-2024

Cinque Terre

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فچ ریٹنگز اور ایس اینڈ پی گلوبل کے نمائندوں سے ملاقات کی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے ٹیکس، توانائی اور نجکاری کے ترجیحی شعبوں میں جاری اصلاحات پر روشنی ڈالی۔محمد اورنگزیب نے ایم ڈی آئی ایم ایف، صدر ورلڈ بینک، اے آئی آئی بی اور اے ڈی بی کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتوں کا حوالہ دیا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اور ڈیجیٹلائزیشن کا ایجنڈا حکومت کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہے۔اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے سعودی عرب کی ممکنہ سرمایہ کاری کا بھی ذکر کیا۔

اشتہارات