پی پی32ضمنی الیکشن‘سیکورٹی کے سخت انتظامات‘پاک فوج کے دستے بھی گجرات پہنچ گئے

Published: 21-04-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) پی پی32ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کرلیے گئے جس کے لیے وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک ر سپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے ٹیئر کے طور پر استعمال ہونگے۔وفاقی حکومت کی جانے سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے 22 تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی، قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب آج ہونگے۔جس کیلئے گجرات کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی ہائی الرٹ سیکیورٹی کی تمام تر تیاریا ں مکمل کرکے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کے دستے پہنچ گئے۔
 

اشتہارات