اداکارہ میرا کا بازو ٹوٹنے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام وائرل

Published: 21-04-2024

Cinque Terre

حال ہی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے والی میرا کا نیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کا بازو فریکچر ہے اور وہ بیمار لگ رہی ہیں۔میرا نے کہا کہ میں اپنی نئی فلم کے لیے ایکشن سین کررہی تھی کہ اسی دوران حادثہ پیش آیا اور میرا بازو فریکچر ہوگیا اور آج سب کے سامنے زخمی حالت میں ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے کام کو لیکر کافی سنجیدہ ہوں، جب بھی کسی فلم کی شوٹنگ کرتی ہوں تو پوری طرح اُس کردار میں کھو جاتی ہوں اور حقیقت کی طرح اُس کردار کو ادا کرتی ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ میں اس وقت بہت تکلیف میں ہوں، میرے بازو میں بہت درد ہے، ڈاکٹر نے کہا ہے کہ بازو کو ٹھیک ہونے میں تقریباََ ایک ماہ یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔میرا نے اپنی فلم کا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ابھی میری فلم کا نام فائنل نہیں ہوا ہے، جیسے ہی فلم کا نام فائنل ہوگا تو میں ضرور اپنے مداحوں اور میڈیا سے شیئر کروں گی۔

اشتہارات