پی سی بی کا احسان اللہ کیلئے آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ

Published: 21-04-2024

Cinque Terre

پی سی بی نے احسان اللہ کی میڈیکل ٹریٹمنٹ کے معاملے پر آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی سی بی میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹرجاوید اکرم، ڈاکٹر رانا دل آویز اور ڈاکٹر ممریز نقشبند  شامل ہیں۔میڈیکل بورڈ احسان اللہ کے طبی علاج کیلئے مستقبل کے لائحہ عمل کی بھی سفارش کرے گا جبکہ بورڈ پی سی بی میڈیکل سپورٹ ٹیم کی جانب سے احسان اللہ کے ساتھ اختیار کئے گئے طریقہ کار کا بھی جائزہ لے گا۔واضح رہے کہ فاسٹ باؤلر احسان اللہ کی کہنی کی انجری کی ابتدائی طور پر غلط تشخیص ہونے پر پی سی بی میڈیکل مینجمنٹ پرالزامات تھے، احسان اللہ کی معمولی چوٹ زیادہ سنگین ہوگئی تھی جس کے بعد وہ کرکٹ سے دور ہوگئے۔

اشتہارات