بابراعظم کیویز کیخلاف شاہین، عامر اور نسیم کی باؤلنگ کے معترف

Published: 21-04-2024

Cinque Terre

گزشتہ روز ہونے والے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر اور نسیم شاہ نے شاندار باؤلنگ کی، سیریز میں مختلف کمبی نیشنز آزمائیں گے۔بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔دوسری جانب  میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی بہت اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں، دونوں کی باؤلنگ کے درمیان اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ 4 سال بعد دوبارہ ملک کے لیے کھیل رہا تھا، اس کا کریڈٹ شاہین اور بابر کو جاتا ہے، جس طرح انہوں نے مجھ پر یقین کیا ہے، کھلاڑیوں کے درمیان بہت اچھا ماحول پے، ہمارا مقصد ورلڈکپ جیتنا ہے۔

اشتہارات