امجد ثاقب کو ریمن میگسیسے فاؤنڈیشن ایوارڈ ملنا اعزاز کی بات ہے: گورنر پنجاب

Published: 29-04-2024

Cinque Terre

 گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب کو سماجی خدمات پر ریمن میگسیسے فاؤنڈیشن ایوارڈ ملنا پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ریمن میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن سیسلیا لزارو کی سربراہی میں وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب اور ریمن میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن اور اخوت فاؤنڈیشن کے چیف کوآرڈینیٹر ابوبکر صدیق سمیت دیگر عہدیداران ملاقات میں شریک تھے، وفد کو گورنر ہاؤس کا دورہ بھی کرایا گیا۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ فلاحی کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی سے معاشرے میں دوسرے لوگوں میں اچھے کام کی تحریک پیدا ہوتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اخوت، ایدھی، انڈس فاؤنڈیشن اور ان جیسے دیگر ادارے غربت ختم کرنے اور سماجی ترقی میں حکومت کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اشتہارات