فیروز خان اور عائزہ خان نئے پراجیکٹ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

Published: 29-04-2024

Cinque Terre

 پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ عائزہ خان نئے پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔رپورٹس کے مطابق عائزہ خان اور فیروز خان وہ دو انتہائی باصلاحیت اور مقبول پاکستانی اداکار ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی زبردست فین فالوونگ رکھتے ہیں۔دونوں اداکاروں کو اس وقت اپنی ہٹ پرائم ٹائم ڈرامہ سیریلز سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔عائزہ خان کو’ جان جہاں‘ میں ماہ نور کے کردار میں پسند کیا جا رہا ہے جبکہ فیروز خان کو ’خمار‘ میں اپنی اداکاری کی وجہ سے پذیرائی مل رہی ہے۔عائزہ خان اور فیروز خان اس وقت اپنے آنے والے میگا پراجیکٹ کے حوالے سے خبروں میں ہیں جس میں وہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔آرٹیکل کے مطابق عائزہ اور فیروز جلد ہی ایک ڈرامہ سیریل میں نظر آئیں گے جس کی ہدایات فاروق رند دیں گے جو اس وقت ’عشق مرشد‘ سے شہرت حاصل کر رہے ہیں جبکہ مصباح نوشین ڈرامے کی لکھاری ہوں گی۔فیروز اور عائزہ نے اس سے قبل نجی ٹی وی کے لیے ڈرامہ سیریل ’’بکھرا میرا نصیب‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

اشتہارات