اذلان شاہ ہاکی کپ،18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا

Published: 29-04-2024

Cinque Terre

 اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیاگیا۔قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندہ اولمپئن منظور الحسن کے ہمراہ فائنل ٹرائلز کے بعد نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔ٹیم میں7 ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ عماد شکیل بٹ کو قومی ہاکی ٹیم کا کپتان اور ابوبکر کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے،قومی اسکواڈ 2 مئی  کو ملائیشیا روانہ ہوگا۔دیگر کھلاڑیوں میں  عبداللہ ، منیب الرحمن ، اسامہ بشیر، احتشام ، ایم عبداللہ سفیان ، سلمان رزاق، ارشد لیاقت، معین شکیل، ذکریا حیات، مرتضیٰ یعقوب، غضنفر علی، عبد الرحمٰن سینئر، حنان شاہد، رانا وحید اور اعجاز احمد شامل ہیں۔

اشتہارات