دورہ انگلینڈ کیلئے 17 رکنی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار قیادت کریں گی

Published: 02-05-2024

Cinque Terre

 انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان کی 17 رکنی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔17 رکنی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت ندا ڈار کریں گی جب کہ دیگر سکواڈ میں عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو اور نتالیہ پرویز شامل ہیں۔اس کے علاوہ رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔دورے میں پاکستان ویمنز ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی جب کہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔واضح رہے پاکستان ویمنز ٹیم کی آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں یہ آٹھویں اور آخری سیریز ہوگی، پاکستان ویمنز ٹیم 5 مئی کو کراچی سے براستہ دبئی  پھرانگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔

اشتہارات