انگلینڈ اور ویلز میں کونسل و میئرز کے لوکل الیکشن جمعرات کو ہونگے

Published: 02-05-2024

Cinque Terre

انگلینڈ اور ویلز میں لوکل الیکشن برائے 2024 جمعرات کو ہوں گے۔لندن سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں37 پولیس و کرائم کمشنرز کے الیکشن ہونگے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ میں کونسل و میئر کے الیکشن بھی ہوں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ میں 107 کونسلز کی 2,600 نشتوں پر کونسلر کا انتخاب ہوگا۔ اس وقت 45 کونسل لیبر، 18 کنزرویٹو اور 10 لب ڈیم کے پاس ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کی 107 میں سے 34 کونسلز پر کسی کا کنٹرول نہیں۔ الیکشن میں کنزر ویٹیو پارٹی989، لیبر 973 اور لب ڈیم 418 نشتوں کا دفاع کریں گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں اہم ترین الیکشن مئیر لندن کا ہوگا۔ لندن اسمبلی کے 25 ارکان کے انتخاب کے لیے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹرز کو تصویری شناخت دکھانا لازمی ہوگا، لوکل الیکشنز کے نتائج، عام انتخابات کے حوالے سے ووٹرز کی رائے کا تعین بھی کریں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بلیک پول ساؤتھ میں ایم پی کا ضمنی الیکشن بھی ہوگا۔ بلیک پول کی نشست سابق کنزر ویٹو ایم پی اسکاٹ بنٹن کے استعفے پرخالی ہوئی تھی۔

اشتہارات