Published: 05-05-2024
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کیلئے اگلے سال اپریل اور مئی میں وںڈو تلاش کی جانے لگی۔میڈیا رپورٹس رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے 8 اپریل سے 20 مئی کے درمیان ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر غور کررہا ہے۔رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے نئی ونڈو کیلئے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز مالکان کو تجویز دیدی ہے جبکہ شیڈول کو حتمی شکل دینے کیلئے کھلاڑیوں کی دستیابی اور ورک لوڈ کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔پی سی بی تمام فرنچائز کو ایونٹ کے اگلے ایڈیشن کیلئے پلیئرز کو سائن کرنے کا اختیار بھی دے گا، اگلے چند ماہ کے دوران ٹورنامنٹ کیلئے کھلاڑیوں سے معاہدہ کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ بورڈ فرنچائزز کو کھلاڑیوں سے معاہدے پر مالی معاونت کی پیشکش بھی کرے گا۔