دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا

Published: 05-05-2024

Cinque Terre

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا۔آئرلینڈ کے خلاف 3 ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز 10 سے 14 مئی تک کھیلی جائے گی، بعدازاں قومی ٹیم 22 مئی سے 30 مئی تک انگلینڈ کیخلاف 4 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔سابق فاسٹ بالر اظہر محمود کو سیریز کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے، گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کی آمد کے بعد وہ اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ درایاں نبھائیں گے۔اظہر محمود کیساتھ وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ اور سعید اجمل اسپن بالنگ کوچ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔دوسری جانب آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر حسن علی آئرلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔پاکستانی ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے سپورٹ اسٹاف:گیری کرسٹن کی ٹیم میں شمولیت کے بعد وہاب ریاض (سینئر ٹیم منیجر)، منصور رانا (ٹیم منیجر)، اظہر محمود (آئرلینڈ کے لیے ہیڈ کوچ اور انگلینڈ کیلئے اسسٹنٹ کوچ)، محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، آفتاب خان (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ارتضیٰ کومیل (چیف سیکیورٹی آفیسر)، محمد عمران (مساجر)، محمد خرم سورور (ٹیم ڈاکٹر)، طلحہ بٹ (تجزیہ کار)، رضا کچلو (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر)، اور ڈریکس سائمن (سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) ہوں گے۔

اشتہارات