قصور:۔ لنڈا بازار میں ریڈز کے دوران سینکڑوں تعداد میں پتنگیں برآمد، دو ملزم فرار

Published: 07-05-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)قصور۔ تھانہ اے ڈویژن پولیس کی ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی کی سربراہی میں بڑی کاروائی۔ لنڈا بازار میں ریڈز کے دوران سینکڑوں تعداد میں پتنگیں برآمد، دو ملزم فرار۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزمان اسامہ اور طلحہ نے پتنگ بازی کیلئے لنڈا بازار ایک مکان میں پتنگیں رکھی ہیں۔ تھانہ اے ڈویژن پولیس نے ریڈز کیا تو دونوں ملزمان فرار ہو گئے۔ تھانہ اے ڈویژن پولیس نے پتگیں قبضہ میں لیکر فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ضلع بھر میں پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ پولیس ترجمان
 

اشتہارات