Published: 08-05-2024
بھارتی ٹینس سٹار و میزبان ثانیہ مرزا نے اپنے دلکش "باس لیڈی" لک سے ایک مرتبہ پھر فیشن کے متوالوں کی توجہ حاصل کرلی۔ثانیہ مرزا ٹینس کی دنیا میں اپنی شاندار پرفارمنس کے سبب ہی نہیں بلکہ اپنی پرکشش شخصیت کی وجہ سے بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ثانیہ مرزا نے حال ہی میں سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں ان کی چند تصاویر شامل ہیں۔ان تصاویر میں ثانیہ مرزا کریمی شرٹ پر سفید کوٹ اور پینٹ پہنے ہوئے نظر آ رہی ہیں جو انکی پرکشش شخصیت پر خوب جچ رہا ہے۔