غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو معاہدہ نہیں ہوگا، اسامہ حمدان

Published: 08-05-2024

Cinque Terre

حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو معاہدہ نہیں ہوگا۔ اسامہ حمدان نے کہا کہ رفح میں اسرائیلی حملے نہ رُکے تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا۔انکا مزید کہنا تھا کہ رفح کراسنگ مصر اور فلسطین کراسنگ تھی اور رہے گی۔خبر ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے پر مصر میں ہونے والے مذاکرات کیلئے حماس وفد قاہرہ پہنچ گیا، اسرائیل نے بھی اپنا وفد قاہرہ بھیجا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ولیم برنز بھی قاہرہ میں ہیں۔

اشتہارات