بیرسٹرگوہر کا بانی پی ٹی آئی کی صحت بارے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ

Published: 13-05-2024

Cinque Terre

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت اور سلامتی بنیادی اہمیّت کی حامل ہے، سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی صحت و سلامتی کروڑوں پاکستانیوں کیلئے مسلسل تشویش کی ایک بڑی وجہ ہے۔بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ عدالت بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے بااعتبار ڈاکٹرز سے طبی معائنے سے متعلق اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے، اس معاملے پر جیل انتظامیہ اور حکومتی مشینری کی جانب سے حکم عدولی کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

اشتہارات