دوسرا ٹی 20: شاہینوں نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

Published: 13-05-2024

Cinque Terre

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔قومی ٹیم نے 194 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، فخر زمان نے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان 75 اور اعظم خان 30 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، صائم ایوب 6 اور کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرش ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے، لورکن ٹکر 51 رنز کیساتھ نمایاں رہے، ہیری ٹییکٹر نے 32، گیرتھ ڈیلانی 28 اور کرٹس چیمپر 22 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، عباس آفریدی نے 2 جبکہ محمد عامر اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں ہونیوالی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان پال سٹرلنگ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان نے 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کو 1-1 سے برابر کرلیا ہے، سیریز کے پہلے میچ میں آئرش ٹیم نے شاہینوں کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اشتہارات