شمعون عباسی اور شیری شاہ کی شادی کیسے ہوئی؟اداکارہ نے مداحوں کو دل کی بات بتا دی

Published: 13-05-2024

Cinque Terre

 پاکستانی اداکارہ شیری شاہ نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی کو خود شادی کی پیشکش کی تھی۔رپور ٹ کےمطابق شمعون عباسی اور شیری شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اس جوڑی نےاپنی شادی کے فیصلے کو اپنی زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک قرار دیا۔پروگرام کے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیری شاہ نے کہا کہ اُنہوں نے خود شمعون عباسی کو شادی کی پیشکش کی تھی اور خوش قسمتی سے شمعون نے قبول بھی کرلی تھی۔شیری شاہ کی بات سُن کر شمعون عباسی نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ شیری میری زندگی کا حصہ ہے، میں ہمیشہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، میں بھی اپنی فیملی بنانا چاہتا تھا کیونکہ میں گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کلچر کے حق میں نہیں۔واضح رہے کہ شیری شاہ اور شمعون عباسی کی گہری دوستی کے دوران ہی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں اداکار اپنی طویل دوستی کے بعد خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔شروعات میں تو دونوں اداکار شادی کی خبروں پر خاموش رہے تھے اور پھر اپریل 2023 میں شیری شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر شمعون عباسی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرکے اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کردی تھی۔

اشتہارات