Published: 13-05-2024
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کے "جینٹل مین گلو" نے مداحوں کو دیوانہ بنا لیا۔اداکارہ یمنیٰ زیدی ان دنوں نجی ٹی وی پر جلد نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل "جینٹل مین" کے پریمیئر میں مصروف ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز وہ اکثر سوشل میڈیا کی زینت بناتی رہتی ہیں۔ڈرامے کے پریمیئر کی تقریب میں شرکت سے قبل یمنیٰ زیدی نے چند تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں جن میں انکا حسن اور معصومیت دیکھ کر مداح دل ہار بیٹھے۔مذکورہ تصاویر میں یمنیٰ زیدی نے سفید لباس زیب تن کر رکھا ہے جس میں ان کی ادائیں مداحوں کے دلوں کو گھائل کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔پوسٹ کے کیپشن میں یمنیٰ زیدی نے لکھا کہ "جینٹل مین کی چمک"۔تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے مداح ان کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔