عالیہ بھٹ، کنگنا رناوت، اننیا پانڈے اور شردھا کپور بھی AI کا شکار

Published: 15-05-2024

Cinque Terre

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارائیں عالیہ بھٹ، کنگنا رناوت، اننیا پانڈے اور شردھا کپور بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر آئے دن نئے ٹرینڈز سامنے آتے ہیں جن پر سوشل میڈیا اسٹارز اور ٹک ٹاکرز ویڈیوز بناکر اپنے اکاؤنٹس پر پوسٹ کرتی ہیں، اب گزشتہ دنوں سے ایک نیا ٹرینڈ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔وائرل ٹرینڈ کا نام “Asoka Makeup Trend” ہے جس میں سال 2001 کی سُپر ہٹ بالی ووڈ فلم ‘اشوکا’ کا گانا ‘سن سنن’ شامل ہے۔اس ٹرینڈ میں ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوینسرز اپنی میک اپ کی مہارت کو منفرد انداز میں دکھاتے ہوئے خوبصورت دلہنوں میں تبدیل ہوجاتی ہیں، بھارت سے شروع ہونے والا یہ ٹرینڈ پاکستان میں بھی خوب وائرل ہورہا ہے۔اب اس ٹرینڈ پر بالی ووڈ حسیناؤں عالیہ بھٹ، اننیا پانڈے، کنگنا رناوت اور شردھا کپور کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جوکہ دیکھنے میں کافی مزاحیہ لگ رہی ہے۔مذکورہ ویڈیو اصلی نہیں بلکہ جعلی ہے جوکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہے، ویڈیو میں چاروں بالی ووڈ اداکاراؤں کو اس ٹرینڈ پر دلچسپ انداز میں اداکاری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں کنگنا رناوت کو بالکل درست کردار دیا ہے، اس مہارت پر تو ویڈیو ایڈیٹر کو ایوارڈ ملنا چاہیے۔

اشتہارات