Published: 17-05-2024
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم سے اچھی توقعات ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ابھی سیریز جیتی ہے، قومی کھلاڑی ابھی اچھی فارم میں بھی ہیں،ورلڈکپ میں آغاز اچھا کریں گے تو فائدہ ہوگا، لگتا ہے ٹیم آگے تک جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر انگلینڈ سے سیریز جیتتے ہیں تو ورلڈکپ کے لیے اعتماد ملے گا،عماد وسیم اور محمد عامر کا ٹیم میں ہونا پاکستان کے لیے اچھا ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو زیادہ سے زیادہ اعتماد دیں، ایونٹ میں ہار جیت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں پہلی بار میچ ہوگا۔جو کنڈیشن سمجھے گا اس کو فائدہ ملے گا، سنا ہے اس وکٹ پر باؤنس ہوگا۔