این اے 148 ملتان میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز

Published: 19-05-2024

Cinque Terre

 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، حلقے میں مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں ہیں، پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک میں کا ٹنے کا مقابلہ ہے۔حلقے میں کل ووٹر کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے جن میں 2 لاکھ 33 ہزار 624 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 607 خواتین ووٹر ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں 275 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، خواتین اور مرد ووٹرز کیلئے 72، 72 پولنگ سٹیشن مختص کئے گئے جبکہ 131 پولنگ سٹیشن مشترکہ ہیں۔الیکشن کمیشن نے ان پولنگ سٹیشنز میں سے 69 کو حساس قرار دیا ہے، 3 ہزار800 پولیس افسرو اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔واضح رہے کہ حلقے میں یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے تھے، ان کے سینیٹر بننے پر سیٹ خالی ہوئی تھی۔

اشتہارات