Published: 19-05-2024
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کے برائیڈل فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا۔مزاحیہ ڈرامہ سیریل "بلبلے" سے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عائشہ عمر نے حا ل ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا خوبصورت برائیڈل فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں انہیں حسین اور غضب ڈھاتے عروسی جوڑے میں دیکھ کر مداح اپنا دل ہار بیٹھے۔مذکورہ فوٹو شوٹ میں عائشہ عمر نے اپنے چہرے کو نیٹ کے دوپٹے سے بنے گھونگھٹ میں چھپا رکھا ہے جبکہ دیگر تصاویر میں عائشہ عمر کی فرشی میکسی بھی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ لگ رہی تھی جس نے فیشن کی دنیا میں طوفان برپا کر رکھا ہے۔خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے عائشہ عمر نے انکشاف کیا کہ مذکورہ فوٹو شوٹ انہوں نے "کالر بون کی پیچیدہ سرجری" سے قبل کروایا تھا۔عائشہ عمر کے اس برائیڈل لُک کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہاہے۔