صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر واقعے کی اطلاعات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکا

Published: 19-05-2024

Cinque Terre

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر واقعے کی اطلاعات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔واشنگٹن سے اتوار کو جاری اعلان کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کریش کی صورتحال پر امریکی صدر جو بائیڈن کو بریفنگ دی گئی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نہایت باریکی سے ممکنہ طور پر ایرانی صدر رئیسی اور وزیر خارجہ کے ہیلی کاپٹر کی ہارڈ لینڈنگ کے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئيسی کے ہیلی کاپٹر سے متعلق اطلاعات ہیں کہ اس نے شدید دھند والے پہاڑی علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے، تاہم اس کے بعد سے ایرانی صدر اور ہیلی کا پٹر میں ان کے ہمراہ موجود ایرانی وزیر خارجہ لاپتہ ہیں۔ایرانی صدر صوبے مشرقی آذربائيجان میں ڈيم کے افتتاح کے بعد تبریز شہر جا رہے تھے جب پہاڑی علاقے میں ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی خبر سامنے آئے تین گھنٹے گزر چکے ہيں لیکن اب تک ایرانی صدر سے ریسکیو ٹیم کا رابطہ نہيں ہوسکا۔ حکام نے کہا ہے کہ سامنے آنے والی صورتحال تشویش ناک ہے۔ایرانی وزير داخلہ احمد واحدی نے صدر رئيسی کے ہیلی کا پٹر حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کے ساتھیوں سے رابطے میں ہیں، لیکن متعلقہ علاقے میں خراب موسم کے باعث کمیونیکیشن بھی چلینج بنی ہوئی ہے۔ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں جولفہ کے قریب سرچ آپریشن جاری ہے

اشتہارات